ہسپتالوں اور محکمہ صحت کے دفاتر میں عید تعطیلات کا نوٹیفکیشن

19 اپریل ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و کالج ،کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ،چلڈرن کمپلیکس ہسپتال ،گورنمنٹ شہباز شریف جنرل ہسپتال ملتان اور محکمہ صحت ملتان کے تمام دفاتر اور شعبہ جات عید الفطر کی تعطیلات کے باعث 21 اپریل سے 25 اپریل تک بند رہیں گے اس ضمن میں تمام ہسپتالوں اور محکمہ صحت کے دفاتر میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔