عید الفطر کے موقع پر واسا سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

19 اپریل ، 2023

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) عید الفطر کے موقع پر فراہمی و نکاسی آب کا نظام بلا تعطل رواں رکھنے کے لیے واسا سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور عید کی 21 تا 25 اپریل تک ہونے والی تعطیلات کے لیے تمام سیوریج ،واٹر سپلائی اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے عید تعطیلات کے دوران واسا کا آن لائن کمپلینٹ سیل 24 گھنٹے کھلا رہےگا ڈیوٹی روسٹر کے مطابق عید تعطیلات کے دوران سیوریج اور واٹر سپلائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالہ کے لیے ٹیمیں دفاتر میں موجود ہوں گی۔