عید پر زیادہ کرائے کی وصولی، سیکرٹری آرٹی ایز کو فیلڈ میں ڈیوٹی دینے کی ہدایت

19 اپریل ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے عید پر اوور چارجنگ کے پیش نظر سیکرٹری آرٹی ایز کو فیلڈ میں ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو سخت جرمانے کیے جائیں، باز نہ آنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے، تمام بس اڈوں پر کرایہ نامے واضح آویزاں کیے جائیں، بس اڈوں پر غیر معیاری فوڈ آئٹمز اور کھانے کی اشیا مہنگے داموں بیچنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، کسی مسافر کو بس کی چھت پر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، سیکرٹری آر ٹی اے، ٹریفک پولیس تمام بسوں کو چیک کریں گے اور تمام گاڑیوں کی فٹنس بارے بھی مکمل سکروٹنی کی جائے۔