مضر صحت مٹھائی تیار کرنے والی بیکریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

19 اپریل ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) عید سے قبل مضر صحت مٹھائی تیار کرنے والی بیکریوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان ڈویژن میں معروف بیکریوں سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد، 32 کلو مضر صحت مٹھائی، 12 لیٹر رینسڈ آئل تلف کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق شیر شاہ، شاہ رکن عالم، چوک کمہاراں اور ممتاز آباد ملتان میں 5 سویٹس اینڈ بیکرز یونٹس کو مٹھائیوں کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزا کا استعمال کرنے، فریزر میں گندگی پائےجانےاور زائد المیعاد مشروبات فروخت کرنے پر ایک لاکھ 17 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جلال پارک بوسن روڈ ملتان میں کھانوں کی تیاری میں رینسڈ آئل کا استعمال کرنے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی پر 2 ہوٹلوں کو 60 ہزار روپے، حسینی چوک کچاکھوہ، چیمہ مارکیٹ جہانیاں، صدر بازار کبیر والا اور مسجد بازار میاں چنوں میں 5 سویٹس اینڈ بیکرز یونٹس کو ایکسپائرڈ اشیا کی موجودگی پائے جانے پر 88 ہزار روپے، مسلم ٹاؤن اور ٹبہ سلطان پور میں خوراک کی تیاری میں ناقابل سراغ ملاوٹی رنگوں کا استعمال کرنے، صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 27 ہزار روپے اور بس سٹینڈ ملتان روڈ اور ریلوے روڈ لودھراں میں 2 بیکرز یونٹس کو پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار ہونے، دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر 23 ہزار روپے جرمانہ عائدکیاگیا ۔