2ملزمان گرفتار184 بوتل ولائیتی شراب برآمد

19 اپریل ، 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ کینٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ شراب فروش ملزم سہیل سرفراز کو گرفتار کر کے  ولائیتی  شراب کی 100 سے زائد بوتلیں برآمد کر لیں گرفتار ملزم سے شراب کے 5 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر کے کارروائی پولیس شروع کر دی گئی ایس ایچ او تھانہ کینٹ  نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم کو گرفتار کر کے شراب برآمد کی۔پولیس تھانہ چہلیک نے کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم کاشان ناصر کو گرفتار کر کے 84 بوتل امپورٹڈ شراب برآمد کر لی ملزم کو فوارہ چوک سے موٹر سائیکل پر شراب لے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ۔