کاشتکاروں کو شفاف طریقہ سے میرٹ پر باردانہ فراہم کیا جائے: ڈپٹی کمشنر لیہ

19 اپریل ، 2023

کروڑلعل عیسن( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خالد پرویز نے گندم خریداری مرکز ہیڈ ویرڑی کا معائنہ کیا انہوں نے اس موقع پر انتظامات کا جائزہ لیاانہوں نے کہاکہ ضلع لیہ میں گندم خریداری مہم کے دوران کاشتکاروں کو شفاف طریقہ سے میرٹ کی بنیاد پر باردانہ کی فراہمی ،اَ ن لوڈنگ بروقت پیمنٹ اور بیٹھنے کے لیے بہتر اور معیاری انتظامات کو یقینی بنایاجائے انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کوپوراسال محنت کرتے ہیں ان کی محنت کے مطابق ان کا حق ادا کیاجائے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگزبرداشت نہ کی جائے گی ڈپٹی کمشنر خالد پرویزنے بنیادی مرکز صحت شیر گڑھ کا اور امتحانی مرکزچوک اعظم کابھی معائنہ کیااور انتظامات کاجائزہ لیا۔