وزیر تجارت ملک رضا ربانی کھر کا کوٹ ادو میں سوئٹ ہوم کا دورہ بچوں میں تحائف اور راشن تقسیم کیا

19 اپریل ، 2023

کوٹ ادو (نامہ نگار)پاکستان سوئٹ ہوم کوٹ ادو میں وزیر تجارت ملک رضا ربانی کھر نے سوئٹ ہوم کا دورہ کیا انہوں نے بچوں میں تحائف اور راشن تقسیم کیا اور انکے ساتھ گپ شپ بھی کی ۔ تمام بچے اس موقع پر بہت خوش ہوئے اور وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیت المال مظفرگڑھ سید کاشف سلیم بھی موجود تھے ۔