شجاع آباد، ذخیرہ اندوز سے چینی کی 350بوریاں برآمد، 50ہزار روپے جرمانہ

19 اپریل ، 2023

شجاع آباد (نامہ نگار) سپیشل برانچ کی نشاندہی پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، چینی کی 350 بوریاں برآمد، 50 ہزار روپے جرمانہ، تفصیل کے مطابق سپیشل برانچ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر فیاض جتالہ نےبنگالہ موڑ کے مقام پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شاہد رشید کے پاس 350چینی کی بوریاں برآمد کر لیں، ذخیرہ اندوزی کرنے پرذخیرہ اندوز کو 50 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔