ضلع وہاڑی میں آٹے کے13 لاکھ 43 ہزار 534 تھیلے تقسیم کئے گئے

19 اپریل ، 2023

وہاڑی (نمائندہ جنگ ) ضلع وہاڑی میں حکومت کی مفت آٹا سکیم اختتام پذیر ہوگئی آخری روز رات 12 بجے تک مراکز عوام کو آٹا تقسیم کرتے رہے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے بتایا کہ مفت آٹا سکیم میں کل 13 لاکھ 43 ہزار 534 تھیلے تقسیم کئے گئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ 3 لاکھ 94 ہزار خاندانوں کو مفت آٹا دیا گیا نادرا ریکارڈ کے مطابق 1 لاکھ 69 ہزار 278 خاندانوں کو مفت آٹا دیا گیا تمام مراکز آٹا تقسیم پر بہترین انتظامات کئے گئےتھے اچھے نظم و ضبط اور بہترین سکیورٹی سے کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا معذور اور بزرگ شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی کاؤنٹرز قائم تھے شکایات کاؤنٹرز بھی شہریوں کی شکایات دور کرتے رہے ۔