بہاول پور،ڈپٹی کمشنر کا ڈیرواری توپ کی تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ

19 اپریل ، 2023

بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے گورنمنٹ ایس ڈی ہائی سکول بہاول پور کے بالمقابل نصب ڈیراوری توپ کی تزئین و آرائش کے جاری کام کا معائنہ کیا، اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل نصراللہ ملک ان کے ہمراہ تھے، چیف آفیسر نے تزئین و آرائش اور برقی قمقموں سے روشن کرنے کاموں کے آگاہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تزئین و آرائش کا کام جلد مکمل کیا جائے اور معیار پر خصوصی توجہ دی جائے۔