شجاع آباد، حلقہ پی پی 220 سے رائو اشرف جماعت اسلامی کے امیدوار

19 اپریل ، 2023

شجاع آباد(نامہ نگار) جماعت اسلامی نے صوبائی حلقہ پی پی220 کیلئے رائو اشرف کو ٹکٹ دے دیا، تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے ضلعی سیکرٹریٹ ملتان میں امیر جنوبی پنجاب راؤ ظفر اور امیر ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے امیدوار صوبائی اسمبلی راؤ اشرف کو جماعت اسلامی کا ٹکٹ دیا، راؤ اشرف صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 220 کا الیکشن جماعت اسلامی کے ٹکٹ اور ترازو کے نشان پر لڑیں گے۔