علی پور،چچا زاد بھائیوں میں زمین کا تنازع، فائرنگ سے دو افراد زخمی

19 اپریل ، 2023

علی پور (نامہ نگار) چچا زاد بھائیوں میں زمین کا تنازع، فائرنگ سے دو افراد زخمی، مقدمہ درج ، موضع پکا نائچ کا عبدالستار اپنے بھتیجے سہیل خان کے ہمراہ گندم کی فصل کو دیکھنے گیا، تو چچا زاد بھائیوں ظفر حسین ، محمد شاہد ، کاشف عرف کاشف نے آتشیں اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کردی، ظفر نے عبدالستار کو منہ پر فائر مار دیا ،جس سے عبدالستار کی دائیں آنکھ مبینہ طور پر ضائع ہو گئی، جبکہ شاہد نے سہیل کے پیٹ میں گولیاں ماردیں،اطلاع پر پولیس تھانہ صدر علی پور موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پورمنتقل کر دیا۔