لودھراں،موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار 15موٹر سائیکل اور ایک لاکھ نقدی برآمد

19 اپریل ، 2023

لودھراں(نمائندہ جنگ)موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، 15موٹر سائیکل  اور ایک لاکھ نقدی برآمد،ڈی ایس پی صدر سرکل مہر محمد اسحاق سیال نے ایس ایچ او تھانہ سٹی لودھراں نزاکت میتلا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ سٹی پولیس نے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے تین رکنی نومی گینگ کے دو کارکنوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 16 لاکھ مالیت کے 15موٹر سائیکل برامد کرکے ملزمان سرغنہ نعمان عرف نومی ساتھی عمر فاروق اور ارشاد حسین کو گرفتار کرلیا ۔