ڈسٹرکٹ بارمظفر گڑھ نے بار روم میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی

19 اپریل ، 2023

خان گڑھ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفر گڑھ نے بار روم میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی اور جعلی وکلا کی نشان دہی کا نوٹس بھی جاری کر دیا ، صدر بار سردار شیر خان کورائی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری بار رفاقت بھٹہ ایڈووکیٹ کے اعلامیہ کے مطابق ممبران بار کے  پرزور مطالبہ اور موجودہ ملکی حالات وسکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایگزیکٹیو باڈی ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ نے اپنے ایک خصوصی اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا ہے کہ بار روم میں غیر متعلقہ افراد بالخصوص دیگر اداروں کے ملازمین، کلرک، وکلا کے مہمانوں کا داخلہ سختی سے بند کردیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف ہمہ قسمی تادیبی و قانونی کارروائی کی جائے گی۔