ڈائریکٹرایمرجنسی شیخ زیدہسپتال کامختلف وارڈزکادورہ

19 اپریل ، 2023

رحیم یارخان( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈائر یکٹر ایمرجنسی شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال ڈاکٹرمشتاق احمدعزمی کاایمرجنسی میں مختلف وارڈزکادورہ، مریضوں کی عیادت اورعلاج معالجے بارے معلومات حاصل کیں، انہوں نے ایمرجنسی کارڈیالوجی میں داخل پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنماء شیخ محمدبابرکی عیادت کی۔ موقع پرڈاکٹرزکوہدایات دیتے ہوئے کہاکہ ایمرجنسی کسی بھی ہسپتال میں بہت زیادہ حساس شعبہ ہوتاہے جس میں ہمیں مریضوں کازیادہ سے زیادہ توجہ اوران کے علاج معالجے کاخیال رکھناہوتاہے انہوں نے ڈیوٹی روسٹرکوخصوصی طورپرچیک کیااورعملہ کی ڈیوٹیوں کابھی جائزہ لیا۔