شاہ جمال:نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر شہری سے موٹر سائیکل چھین لی

19 اپریل ، 2023

شاہ جمال(نامہ نگار)نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر شہری سے موٹر سائیکل چھین لی تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ شریف چھجڑا کے زمان چوک کے نزدیک حسن پرہاڑ ا موٹر سائیکل پر اپنے بھٹہ پر جا رہا تھا راستے میں موٹر سائیکل پر سوار 2نامعلوم افراد نے روک کر اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی اور جان سے مارنے کی دھمکی دیکر فرار ہوگئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔