مخدوم افتخار حسن گیلانی کی مولانا میاں مسعود احمد دین پوری سےملاقات

19 اپریل ، 2023

اوچ شریف (نامہ نگار) سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت محبوب سبحانی ،مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نےمولانا میاں مسعود احمد دین پوری سجادہ نشین درگاہ عالیہ دین پور شریف سے خانپور میں ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے افتخار حسن گیلانی کی انتخابات میں کامیابی کے لئے خصوصی دعا مانگی اور اپنی جماعت کی جانب سے تعاون کا یقین دلایا ، مخدوم افتخار حسن گیلانی نے اپنے بیٹے مخدوم عمر حسن رضا گیلانی ولی عہد دربار محبوب سبحانی کے ہمراہ گزشتہ روز دین پور شریف کا دورہ کیا اور مولانا میاں مسعود احمد دین پوری سے ملاقات کی۔