تحصیل جتوئی کی ترقیاتی سکیموں میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

19 اپریل ، 2023

میرہزارخان (نامہ نگار ) تحصیل جتوئی کی مختلف ترقیاتی اسکیموں میں مبینہ طور پر کروڑ وںکی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے ،ٹھیکیدار ملی بھگت سے قومی خزانے سے رقم نکلوا کر کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گئے۔تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی 275 تحصیل جتوئی میں سابق ایم پی اے سردار خرم سہیل خان لغاری کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری تھا جونہی نگران حکومت آئی ٹھیکیدار افسران سے مل کر کروڑں روپے خزانے سے نکلوا کر کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گئے ۔بیٹ ہزار سے محمد اشفاق نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ فنڈ کی ADP سکیم نمبر 3416کارپٹ روڈ فاضلہ 3 کلو میٹر ہیڈ ہزار تا میلہ بچہ جس کی تخمینہ لاگت 4روڑ روپے ہیں ٹھیکیدار پتھر ڈال کر چلا گیا ۔ملک حفیظ اللہ کلو سابق نائب ناظم یونین کونسل میرہزارخان نے بتایا کہ سکیم نمبر 3411 کارپٹ روڈ فاضلہ 2 کلو میٹر جس کا تخمینہ لاگت 2 کروڑ 40 لاکھ ٹھیکیدار سکیم نمبر 3414 کارپٹ روڈ فاضلہ جس کا تخمینہ لاگت 4کروڑ ۔قدیر احمد کے مطابق سکیم نمبر 3418 2 کلومیٹر کارپٹ روڈ فتح پور تا چھجڑے والا جس کا تخمینہ لاگت 2 کروڑ 50 لاکھ ۔غلام مرتضیٰ خان لغاری کے مطابق سکیم نمبر 5108 گوپانگ چوک تا بیٹ دریائی کارپٹ روڈ فاضلہ 5.60 کلو میٹر لاگت 8 کروڑ ۔جبکہ اظہار الحق لسکانی نے بتایا کہ کارپٹ روڈ بستی کھکھل تا دربار شاہ جمال فاصلہ 5.40 کلو میٹر تخمینہ لاگت 6 کروڑ اسی لاکھ اس کے علاؤہ سی ڈی پی 3 کے مختلف منصوبوں جن میں یونین کونسل جھگی والا۔یونین کونسل میرہزارخان میں ساڑھے تین کروڑ کے سولنگی نالیاں اور پلیوں کے منصوبے شامل ہیں ۔مقامی لوگوں نے وزیر اعلی ٰپنجاب ۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ۔ڈائریکٹر آنٹی کرپشن ۔کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈی سی مظفر گڑھ کو کارروائی کیلئے تحریری درخواستیں دی ہیں ۔