بھتہ وصولی ، تھانہ کروڑکا سب انسپکٹر معطل ،تحقیقات کا حکم

19 اپریل ، 2023

کروڑلعل عیسن(نامہ نگار)ڈی پی اولیہ نےتھانہ کروڑ کے ایس آئی حسنین رضا کو فتح پور میں ریکوری کی آڑ میں کباڑیوں، سولر پلیٹ میکر سے بھتہ وصولی کے الزام پر معطل کردیا اور مزید تحقیقات کا حکم دیدیاتفصیل کے مطابق آئی جی کمپلینٹ سیل میں فتح پورکے ایک دکاندار ساجدالرحمان نے درخواست دی کہ تھانہ کروڑ کاسب انسپکٹر حسنین رضا پیٹر چورآصف ودیگر کے ہمراہ کباڑ کی دکان پرآیااورآتے ہی کہاتمہارے پاس چوری کامال موجود ہے دکاندار ساجدالرحمان نے کہا کہ ہماری کباڑکی دکان ہے ، سامان خریدنے کاسی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ موجودہے چیک کرایاگیاملزم آصف کی تصویرموجود پائی ،اسی دوران طیش میں آکر کیمرے کی تاریں توڑدیں اور گالیاں دیں اور زبردستی اٹھاکر پولیس کی گاڑی میں ڈال دیا ساتھ ہی شاپ سے پیٹر سمیت دیگر دولاکھ روپے مالیت کاقیمتی سامان بھی اٹھالیا ،ساجد الرحمان کو روزہ کی حالت تھانہ کروڑ کی حوالات میں بندکردیا اوررقم کامطالبہ کیا ،صدریونین میاں حبیب کے ذریعے دولاکھ بطوررشوت دی جس پر ساجدالرحمان کو حوالات سے نکال کر سفیدپیپر پر دستخط کرالئے اوردھمکی دی کہ اگر کارووائی کرنے کی کوشش کی تو تمہارے خلاف چوری اورڈکیتی کی ایف آئی آرکردونگا جنگ نے واقعہ کے بارے رابطہ کیاتو سب انسپکٹر حسنین رضانے رقم لیناتسلیم کیا اورکہادیگر چوری کی ریکوری کیلئے وصول کی۔