کوٹ ادو،ڈاکوئوں نے محنت کش کو لوٹ لیا، شہری کا موٹر سائیکل چوری

19 اپریل ، 2023

کوٹ ادو ( نامہ نگار) ڈاکو نے محنت کش سے موٹر سائیکل، نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لیا، مزاحمت پر اسے تشددکا نشانہ بھی بنایا، آٹالینے کیلئے جانے والے شہری کا موٹر سائیکل بھی چوری کرلیا گیا، تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقے میں محنت کش اپنے بچوں کو لے کر موٹرسائیکل پر کوٹ ادو شہر سے واپس گھر جا رہا تھا کہ مقامی کالج کے قریب تین ڈاکوؤں نے اس سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین لی جب کہ مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا جب کہ دوسرے واقعہ میں منڈی مویشی کا رہائشی محمد صدیق میونسپل سٹیڈیم میں آٹا لینے کیلئےگیااور اپنی موٹر سائیکل سٹیڈیم میں کھڑی کر دی جسے نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے، پولیس نےدونوں مقدمات درج کر لیے۔