مظفرگڑھ،شوگرملز کو کسانوں کے واجبات ادا کر کے رپورٹ دینے کا حکم

19 اپریل ، 2023

مظفرگڑھ (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے کہا ہے کہ جن شوگر ملز کے ذمہ ابھی تک کسانوں کے واجبات بقایا ہیں، وہ فوری طور پر کسانوں کی رقم کی ادائیگی کو یقینی بنائیں اور ایک ہفتہ میں اس کی رپورٹ دیں، اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، یہ بات انہوں نے شوگر ملز کے نمائندگان کے ساتھ ایک اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کہی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شوگر ملز جو چینی فروخت کرچکی ہیں لیکن ابھی تک وہ ان کے سٹور میں موجود ہے، اس کی رپورٹ مرتب کی جائے اور ڈی سی آفس جمع کرائی جائے۔