محمدپور،نویں جماعت امتحانات آج سے شروع ہو نگے

19 اپریل ، 2023

محمدپوردیو ان (نامہ نگار) بورڈآف انٹر میڈ یٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ کے زیر اہتمام نویں جماعت کے سالانہ امتحانات آج مورخہ 19 اپریل سے شروع ہو گئے ہیں۔چاروں اضلاع میں ایک لاکھ اٹھ ہزار امیدواروں کے لیے تین سو اٹھ امتحانی سنٹر بنا کر کے تین سو آٹھ سپر نٹنڈ نٹ چھ سو سولہ ڈپٹی سپر نٹنڈ نٹ چھبیس سو دیگر نگراں عملہ تعینات کیا گیا ہے ۔یہ بات کنٹرولر بورڈ مرزا ظہیر احمد نے انتظامات کو اخری شکل دینے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بتائی ۔انہوں نے بتایا کیا کہ امتحان بارہ مئی تک جاری رہے گا، پندرہ مئی سے پریکٹیکل شروع ہونگے جو تیس مئ کو اختتام پزیر ہونگے۔