شجاع آباد،چھوٹی نہر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے، اہل علاقہ کا صفائی کا مطالبہ

19 اپریل ، 2023

شجاع آباد (نامہ نگار) شجاع آباد چھوٹی نہر میں گندگی کے ڈھیر لگنا معمول بن گیا، چھوٹی نہر میں گندگی کے ڈھیروں میں بدبو پیدا ہوجاتی ہےاور ہسپتال، سبزی منڈی، غلہ منڈی اور سکول و کالج جانے والے افراد کو اس بدبودار ماحول سے ہو کر گزرنا پڑتا ہے جب کہ گندگی کی وجہ سے علاقہ مکین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، سماجی کارکن حاجی نعیم چوہان اور اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ،کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان، اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد اور محکمہ انہار کے متعلقہ افسران فوری طور پر نوٹس لیں اور اس نہر کی صفائی کرائی جائے ۔