چوک اعظم زیادتی کیس، ایڈیشنل آئی جی کی ملزمان کی گرفتاری کا حکم

19 اپریل ، 2023

کروڑلعل عیسن (نامہ نگار)چوک اعظم چک نمبر 341/ٹی ڈی اے میں 15 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کے معاملے پر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب مقصود الحسن نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے ، ایڈیشنل آئی جی پنجاب نےواقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچی اور والدین کو انصاف مہیا کیا جائے ایڈیشنل آئی جی نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے بچی کے والدین سے قریبی رابطہ رکھنے اور تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔