عالمی مارکیٹ میں پاکستانی بانڈز کی قیمتوں، طلب میں شدید کمی

19 اپریل ، 2023

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)چیئرمین ڈیمو کرٹیک گروپ سیالکوٹ چیمبرسہیل خاور نے کہا ہے کی سیاسی عدم استحکام معاشی بحران کا سبب ہے ۔ مہنگائی اور اور خسارہ پورا کرنے کیلئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی سے افراط زر31.5 کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، ملک کو مزید بحران سے بچانےکیلئے ایکسپورٹ ،بیرونی سرمایہ کاری اور ترسیلات زر میں اضافہ کیا جائےورنہ کرنٹ اکائونٹ خسارے میں اضافہ سے مزید قرضے لینا ہونگے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائز 4 ارب ڈالر کی کم ترین سطح تک پہنچ چکے ہیں جو صرف 3 ہفتوں کے امپورٹ بل کیلئے ہیں۔عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی منفی ریٹنگ سے عالمی مارکیٹ میں پاکستانی بانڈز کی قیمتوں اور طلب میں شدید کمی ہوئی ہے جس ے پاکستان بانڈز مارکیٹ سے سرمایہ کاری کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔حکومت غیر یقینی سیاسی حالات جلد ختم کرنے کیلئے سیاسی مکالمے کا آغاز کرے۔