گاڑیوں کی رجسٹریشن کے ورچوئل کارڈز متعارف کرانے کا فیصلہ

19 اپریل ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر)محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈز ختم کرکے ورچوئل کارڈز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔گاڑی ،موٹرسائیکل کی رجسٹریشن، ٹرانسفرکاعمل مکمل ہوتے ہی شہری کوموبائل یا ای میل کے ذریعے کارڈ کا خاکہ بھجوا یا جائیگا، جو وہ خود پرنٹ کرا سکے گا۔نئے سسٹم کے آغاز سے بوگس رجسٹریشن کارڈز کا مکمل طور پر خاتمہ ہوجائیگا۔ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ جن شہریوں کے پاس موبائل نہیں وہ ویب سائٹ میں گاڑی نمبر،چیسی نمبراور رجسٹریشن کی تاریخ بتاکر پرنٹ نکلوا سکیں گے۔ورچوئل کارڈ کی فیس بھی معمولی مقرر کی جائیگی۔اس سے قبل سمارٹ کارڈز کی قیمت 530روپے اورڈلیوری چارجز علیحدہ وصول کئے جارہے ہیں ۔