10 ترقیاتی سکیموں کیلئے 23ارب 56کروڑروپےکی منظوری

19 اپریل ، 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مختلف سیکٹرز کی 10 ترقیاتی سکیموںکیلئے23ارب 56کروڑ 10لاکھ89ہزار روپے کی منظوری دیدی۔ ان میںلیڈی ولنگڈن ہسپتال لاہور میں ایمرجنسی آپریشن تھیٹرز/ریڈیالوجی/لانڈری اینڈ پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن بھی شامل ہے۔