لاہور (سودی)گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام تیزی پر ہوا۔ آخر میں بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ تھا جبکہ انڈیکس اور مجموعی مالیت بھی بڑھ گئی۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا پھر مندا بھی آیا جبکہ آخر میں دوبارہ ریکوری آ گئی۔ اس دوران انڈیکس میں 27پوائنٹ کی کمی بھی ہوئی اور 236پوائنٹ کا اضافہ بھی۔ گزشتہ روز بھی تیزی کے باوجود کاروباری حجم میں اضافہ نہ ہو سکا جس کی وجہ بڑے پلیئرز اور اداروں کا سائیڈ لائن رہتے ہوئے بڑی پوزیشن لینے سے گریز کرنا تھی جبکہ بعض ادارے اور سرمایہ کار عید کی آنے والی چھٹیوں کا رسک لینے سے گریز کرتے ہوئے سودے کلیئر کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ گزشتہ روز بعض کمپنیوں کی طرف سے آنے والے مالیاتی نتائج بھی مارکیٹ پر اثر انداز تھے جبکہ ملکی سیاسی اور معاشی حالات کے باعث پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال نے بھی مارکیٹ کو متاثر کیا جبکیہ تیزی کا باعث بننے والے عناصر میں آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مذاکرات کی روشنی میں 9 ویں قسط ملنے کے امکانات اور نچلی سطح کی قیمتوں پر نجی سرمایہ کاروں کی طرف سے خریداری آنا شامل تھے۔ گزشتہ روز کمپنیوں، میوچل فنڈز، بروکروں اور انشورنس سیکٹر کی نیٹ خریداری تھی جبکہ نجی سرمایہ کاروں، بینکوں اور بیرونی فنڈز کی نیٹ خریداری تھی۔ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ انڈیکس 201پوائنٹ کے اضافہ سے 40448پر آ گیا۔ 156کمپنیوں میں اضافہ، 130میں کمی اور 20میں استحکام رہا۔ کاروبار میں کمی سے صرف 6کروڑ 75لاکھ حصص کا کاروبارہو سکا۔
لاہور ملت پارک پولیس نے سوا کروڑ روپے مالیت کا چیک ڈس آنر ہونے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں...
لاہور باغبانپورہ پولیس نے دوران پٹرولنگ 02 منشیات فروشوں ذوہیب اور صداقت کو منشیات بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں...
لاہورنصیر آباد کے علاقے میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ کنیز فاطمہ کی ہلاکت کے واقعے میں ابتدائی طبی معائنے میں فوڈ...
لاہورلاہور میں شوہر کے بیوی پر سرعام بہمانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل...
لاہورآئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز خدمات انجام دینے والے...
لاہور،چوہنگ چوہنگ کے علاقے میں جائیداد کے تنازعہ پر مخالف رشتے داروں نے اندھا دھند نے فائرنگ کرکے 34 سالہ...
لاہور داتا دربار کے علاقے سے تقریباً 55 سالہ نامعلوم شخص جبکہ سبزہ زار کے علاقے سکیم موڑ، ملتان روڈ سے تقریباً...
لاہورشہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں...