لاہور(کرائم رپورٹر )صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپےکی نقدی اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا گیا ۔ڈیفنس سی میں ڈاکو عنصر محمود سے 2 لاکھ 70 ہزار روپے لوٹ لیے، مزاحمت پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کردیا، بادامی باغ میں اقرارکو مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور 15 ہزار لوٹ لیے، نشتر کالونی میں ڈاکوئوں نے عدنان کو مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے ،گرین ٹائون میں نامعلوم چور سید شفیق کے گھر گھس کر 14 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءچوری کر کے فرار ہو گئے ، ڈیفنس سی میں 3ڈاکو عمر نذیر کی بیکری میں گھس کر گن پوائنٹ پر 96 ہزار پانچ سو روپے ، نواب ٹائون میں شاہ خالد کی دکان میں گھس کر 1 لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل، سندر میں اورنگزیب کی دکان سے 1 لاکھ 78 ہزار روپے، ساندہ میں ساجد پرویز کی دکان سے 46 ہزار روپے، کوٹ لکھپت میں افضل کی موبائل شاپ سے 10 ہزار روپے، فیصل ٹائون میں وجیہ انجم کی دکان سے2 لاکھ 74 ہزار4 سو 42 روپے، ہربنس پورہ میں وقار کے گھر سے3 لاکھ 60 ہزار روپے ، رائیونڈ سٹی میں منصور احمد کے گھر سے 1 لاکھ 85 ہزار روپے ، نواب ٹائون میں کاشف چاند سے 1 لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا، نامعلوم چور لوئر مال سے رفیق اور فیکٹری ایریا سے اشتیاق کی کار چوری کر کے لے گئے ، گن پوائنٹ پر اسلام پورہ سے علی احمد، شاہدرہ سے فیضان،ہیئر سے رفاقت علی، چوہنگ سے احسان اللہ،ستوکتلہ سے گلزار احمد ،سندر سے حنیف،نشترکالونی سے شہناز علی اور کاہنہ سے ضرار احمد سے موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں۔ گلبرگ، گارڈن ٹائون، چوہنگ، ڈیفنس، لاری اڈا، شادمان، مزنگ سے کاریں اور لٹن روڈ، نولکھا، مصطفی آباد، غالب مارکیٹ، فیکٹری ایریا، پرانی انارکلی سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔
لاہورلاہور پولیس کے 54 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترقیوں کی منظوری ڈی آئی جی عمران...
لاہور چوکی بیگم کوٹ پولیس کی جانب سے بارہ دری روڈ کے قریب دو کس موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو...
لاہورڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں کام چوری، بدعنوانی اور اختیارات سے...
لا ہو ر گجر پو رہ کے علاقے گھوڑے شاہ روڈ پر ستھرا پنجاب اتھارٹی کے ایک ورکر پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس...
لاہورکاہنہ کے علاقے کاچھا میلے میں 2 گروپوں میں فائرنگ 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے پولیس نے 6ملزمان...
لاہورسی بی ڈی روڈ پر خطرناک انداز میں ڈرفٹنگ اور سلنسر نکال کر شور مچانے والی کار کو پولیس نے کارروائی کرتے...
لاہور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نےمعروف سٹور کے وئیر ہاؤس پر کارروائی کرتے ہوئےمعروف سپر سٹور...
لاہورپنجاب پولیس کے تحفظ مراکز بے سہارا اور کمزور طبقات کے افراد کو خدمات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔...