ایل ڈی اے : متعدد غیر قانونی املاک مسمار اور سربمہر کردیں

19 اپریل ، 2023

لاہور( خصوصی رپورٹر ) ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ملتان روڈ، علامہ اقبال ٹائون اور سبزہ زار میں آپریشن کر کے متعدد تعمیرات مسماراورسربمہر کردیں۔ان میں ایک چکی شاپ بھی شامل ہے۔آپریشن کے موقع پر پو لیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔