3نامعلوم لاشیں برآمد

19 اپریل ، 2023

لاہور(کرائم رپورٹر،کر ائم رپو رٹرسے)داتا درباراورٹائون شپ کے علاقے سے دونامعلوم لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ داتا دربار گیٹ نمبر1 کے قریب 26سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ٹائون شپ اللہ ہو گول چکر کے قریب سے30 سالہ شخص کی لاش ملی۔ ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ، شناخت نہیں ہوسکی۔داروغہ والا کے قریب نامعلوم 60 سالہ بزرگ شہری سڑک کنارے مردہ حالت میں پایا گیا۔