فوڈ پانڈا نے آن ڈیمانڈ ڈیلیوری متعارف کرادی

19 اپریل ، 2023

کراچی(جنگ نیوز) فوڈ پانڈانےصارفین کیلئے پانڈاگو متعارف کرادی ہے، جو صارفین کی ضروریات کو پورا کرنےکیلئے ایک جدید آن ڈیمانڈ ڈیلیوری سروس ہے۔ ابتدائی طور پر کراچی میں لانچ کیا گیاپانڈاگو کوبہت جلد لاہور اور اسلام آباد تک توسیع دیدی جائیگی۔