2ٹریفک حادثات ،2جاں بحق ایک زخمی

19 اپریل ، 2023

مانگا منڈی،کاہنہ ( نامہ نگاران) دو بسوں کے تصادم میں کنڈیکٹر جاں بحق ہو گیا ۔ مانگا منڈی کا رہائشی شوکت ادریس لاہور سے کراچی جانیوالی بس پر کنڈیکٹر تھا ۔ بس سکھر کے قریب سامنے سے آنیوالی بس سے ٹکرا گئی۔ متوفی3 بچوں کا باپ تھا ۔کاہنہ میں تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکرسے50سالہ لیاقت موقع پرجاں بحق جبکہ اسکا دوست شدید زخمی ہو گیا، ڈرائیور موقع سے فرار،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔