مسئلہ کشمیر50فیصددہلی نے پیدا کیا ہے‘ مودی کی معلومات انتہائی سطح تھی‘ ستیہ پال ملک

19 اپریل ، 2023

دہلی(کے پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ صرف کشمیریوں نے پیدا نہیں کیا، 50 فیصد دہلی نے پیدا کیا ہے،مودی کی کشمیر پر معلومات انتہائی سطحی تھی، بھارت نے جموں و کشمیر میں کبھی بھی منصفانہ انتخابات نہیں کروائے، ایک بار تو نتائج ہی بدل دیئے تھے، وہ کشمیر کے بارے میں اچھی سمجھ رکھتے ہیں، تو کیا وہ خود ایسا کرتے،ملک واضح طور پر انکار کرتے ہوئے کہتے ہیں،میں تو نہیں کرتا،ان خیالات کا اظہار سابق گورنر مقبوضہ جموں و کشمیر نے بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔تفصیلات کے مطابق ستیہ پال ملک کشمیر کا مسئلہ صرف کشمیریوں نے پیدا نہیں کیا، 50 فیصد دہلی نے پیدا کیا ہے۔ بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر میں کبھی بھی منصفانہ انتخابات نہیں کروائے، ایک بار تو نتائج ہی بدل دیے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو کشمیر کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں ۔ وہ اپنے میں مست رہتے ہیں۔