قطرنے عید الفطر پر 11چھٹیوں کا اعلان کردیا

19 اپریل ، 2023

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان میں اس بار سرکاری طور پر عیدالفطر پر 5 دن کی چھٹیاں دی گئی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں عید کے پر مسرت موقع پر 11روزہ طویل چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔جی ہاں وہ ملک قطر ہے جہاں کے شہری عیدالفطر پر 11چھٹیوں سے محظوظ ہوں گے۔قطری شاہی دیوان کے مطابق مملکت میں 19 اپریل (28رمضان المبارک) سے عید الفطر کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا جو 27اپریل تک جاری رہیں گی۔