اسلام آباد(محمدصالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار)عدلیہ اور ملک کے سب سے مقتدر ادارے پارلیمنٹ کے درمیان رسہ کشی کا فیصلہ کن مرحلہ آن پہنچاہے آئندہ اڑتالیس سے بہتّر گھنٹے اس میں انتہائی اہم ہوں گے ۔ عدالت عظمیٰ کے سہ رکنی بنچ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14مئی کوکرانے کا حکم صادرکرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے مطالبات پورے کرنے کی غرض سے جو احکام صادرکئے تھے ان کے حوالے سے رپورٹ پیش کردی گئی ہے اس میں صاف طور پرآگاہ کر دیاگیا ہے کہ کمیشن کی کوئی ضرورت پوری نہیں کی گئی اس طرح عدلیہ کے سربراہ کو محتاط لفظوں میں آگاہ کردیاگیاہے کہ عدالت کی مقررکردہ تاریخ پر ان انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا۔ رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد عدالت نئی ہدایت جاری کرے گی اس پر یہ تو عیاں ہو گیا ہے کہ اس کا حکم رد کردیا گیا ہے اس حکم عدولی پر عدالت کو محسوس ہوا کہ اس کی توہین ہوئی ہے تو وہ پہلے قدم کے طور پر اس کے مرتکبین کی تلاش کرے گی اور پھر انہیں اپنے کٹہرے میں لانے کا حکم دے گی۔ ایسے عدالتی حکم کی سرتابی کسی شخص یا ادارے کے لئے ہرگز ممکن نہیں ہوتی اگر یہ پوری عدالت کی طرف سے جاری ہوتا یا کم از کم اس کا صادر ہونا کسی ایسی عدالت سے منسوب ہوتا جس کی ہیئت متنازع نہ ہوتی۔
سرینگر بھارت کےغیرقانونی طورپر زیرتسلط جموں وکشمیرکے کٹھوعہ اور بارہمولہ اضلاع میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں...
تریپولیلیبیا کے جنوب مشرقی صحرا میں دو اجتماعی قبروں سے تقریباً 50 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔حکام کے مطابق یہ...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ ایلون مسک پینٹاگون کے آڈٹ کے دوران اربوں ڈالر کی...
میکسیکو سٹی میکسیکو کے جنوبی علاقے میں مسافر بس ایک ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیورزسمیت 41افراد ہلاک...
واشنگٹن امریکا نے اسرائیل کو 7 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کا اعلان کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ...
شجاع آباد موضع رسول پور کے قریب نہر میں 15 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔ ریسکیو 1122 نے ایک گھنٹے بعد شگاف کو پر کر...
نیویارک امریکہ میں برڈ فلو کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر نیویارک میں تمام پرندوں کی مارکیٹیں بند کر دی گئیں...
کراچیسری لنکا میں ایک بندر گرڈ سٹیشن میں گھس گیا جس کی وجہ سے پورے ملک کو لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ...