اسلام آباد ( طاہر خلیل ) شاہراہ دستورکے فلور پر 3 بڑوں کی 3بڑوں سے ملاقاتیں ہر طرح کی تبصرہ آرائی کا محور بنی ہوئی ہیں گزشتہ شب 3 بڑے عہدیداروں کی ملاقات کا واقعہ ہے جس پر سوشل میڈیا پر بہت ایکٹویٹی ہورہی ہے ،ملاقات کے حوالے سے کوئی اعلامیہ موجود نہیں جس سے نتیجہ اخذ کیا جا سکتا کہ ملاقات میں کیا ایشو ز زیر بحث تھے ،لیکن ایک بات پر اتفاق ہے کہ پنجاب میں الیکشن کا معاملہ ہی نقطہ نزاع بنا ہوا ہے ،لیکن یہاں ہر طرف سے خاموش ہے ،کوئی ثالثی تھیوری نہیں کہیں ہلچل بھی نہیں کیا جا رہا تھا کہ 24 گھنٹے بلکہ یہ دو دن بہت اہم ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہے ۔ اس مکمل سکوت میں الیکشن کمیشن کہیں کھو گیا ،کہ بڑوں کی میٹنگ میں اسے بلایا ہی نہیں گیا ، معاملہ الیکشن کا ہے ، انتخابات الیکشن کمیشن کو کرانا ہیں ،سٹیٹ بنک کے فنڈز الیکشن کمیشن کو منتقل ہونا تھے لیکن الیکشن کمیشن کی شنوائی نہیں ،بقول شاعر، جنوں کا کون سا عالم ہے خدا جانے ، تجھے بھی بھولتے جاتے ہیں تیرے دیوانے ، توہین عدالت ، توہین پارلیمان ،توہین آئین ؟ لیکن خان صاحب کا خواب پورا نہ ہو سکا ۔ ملاقاتوں پر ایک پیغام واضح ہے کہ فیصلے کرنے والوں نے فیصلے کرلئے ، فی الحال تو الیکشن نظر نہیں آرہے اور یوں لگ رہا ہے کہ جتنی بڑی بیماری ،اتنا بڑا آپریشن ہونا ہے ، اس کیلئے تو 8 اکتوبر کی ڈیٹ بھی معدوم ہوتی نظر آرہی ہے ادارے آمنے سامنے ہیں ۔
سرینگر بھارت کےغیرقانونی طورپر زیرتسلط جموں وکشمیرکے کٹھوعہ اور بارہمولہ اضلاع میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں...
تریپولیلیبیا کے جنوب مشرقی صحرا میں دو اجتماعی قبروں سے تقریباً 50 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔حکام کے مطابق یہ...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ ایلون مسک پینٹاگون کے آڈٹ کے دوران اربوں ڈالر کی...
میکسیکو سٹی میکسیکو کے جنوبی علاقے میں مسافر بس ایک ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیورزسمیت 41افراد ہلاک...
واشنگٹن امریکا نے اسرائیل کو 7 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کا اعلان کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ...
شجاع آباد موضع رسول پور کے قریب نہر میں 15 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔ ریسکیو 1122 نے ایک گھنٹے بعد شگاف کو پر کر...
نیویارک امریکہ میں برڈ فلو کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر نیویارک میں تمام پرندوں کی مارکیٹیں بند کر دی گئیں...
کراچیسری لنکا میں ایک بندر گرڈ سٹیشن میں گھس گیا جس کی وجہ سے پورے ملک کو لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ...