پاکستان کے سب سے بڑے کامیڈی شو ’ہنسنا منع ہے‘ کا اعزاز ، ایک ارب سے زائد ڈیجیٹل ویوز حاصل

19 اپریل ، 2023

کراچی(ٹی وی رپورٹ)پاکستان کے سب سے بڑے کامیڈی شو ’ہنسنا منع ہے‘ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔جیو نیوز پر کامیڈی شو ’ہنسنا منع ہے‘ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو نشر ہوتا ہے۔ کامیڈی شو ’ہنسنا منع ہے‘ ایک سال سے بھی کم عرصے میں ایک ارب سے زائد ڈیجیٹل ویوز حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا شو بن گیا۔