معروف فلپائنی ٹک ٹاکر نے اذان سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا

19 اپریل ، 2023

کراچی(نیوزڈیسک)دبئی سے تعلق رکھنے والی مشہور فلپائنی ٹک ٹاکر فیونا جیمز نے رمضان کے مقدس مہینے میں اسلام قبول کر لیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر تقریباً 0.8ملین فالوورز رکھنے والی فیونا نے رمضان کے پہلے ہفتے میں دبئی کے اسلامک انفارمیشن سینٹر ستوا میں اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام زینب رکھا ہے۔فلپائن کے دارالحکومت منیلا کی رہائشی زینب آٹھ سال سے بھی زیادہ عرصہ قبل متحدہ عرب امارات منتقل ہوئی تھی اور مساجد سے آنے والی اذان کی آواز سے متاثر رہتی تھیں۔ ایک انٹرویو میں زینب نے بتایا دراصل میں نے جب بھی اذان سنی، مجھے سکون محسوس ہوا۔