چین:بیجنگ کے ہسپتال میں آگ لگنے سے 21افراد ہلاک

19 اپریل ، 2023

کراچی(نیوزڈیسک)چین کے دارالحکومت بیجنگ کے چانگ فینگ اسپتال میں آگ لگ گئی، چینی اخبار کے مطابق اس واقعے میں21 افراد ہلاک ہوگئے۔بیجنگ سے چینی اخبار نے مزید بتایا کہ اسپتال سے71 مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔چینی اخبار کے مطابق آگ اسپتال کے ایسٹ ونگ کے انپیشنٹ ڈپارٹمنٹ میں مقامی وقت کے مطابق دن ایک بجے کے قریب لگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مریضوں نے چادروں کی مدد سے کھڑکیوں سے کود کر جان بچائی۔