ریلوے گریڈ19سے21تک افسران کے تقرر وتبادلے

19 اپریل ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)وزارت ریلوے نے گریڈ19سے 21تک کے افسران کے تقرر وبتادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں، گریڈ21 کےکرنٹ چارج پر تعینات سی ای او ریلوے سلمان صادق شیخ کو تبدیل کرکے ڈائریکٹرجنرل پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن تعینات کیا گیاہے،ان کے پیشروگریڈ21 کے ثمین اللہ گنڈا پورکو جنرل منیجر (ڈبلیو اینڈ ایس آئی) مقرر کیا گیا ہے،گریڈ20کے ڈی ایس ریلوے ورکشاپس مغلپورہ لاہور عبدالحسیب بھرگھڑی کو پروجیکٹ ڈائریکٹر 800 ہائی کیپسٹی ویگن مغلپورہ کا اضافی چارج دیا گیا ہے،گریڈ19کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹی آر ، سمہ سٹہ-بہاولنگر محمد سعید خان کو پروجیکٹ ڈائریکٹر کوٹری - اخوند آبادمقرر کیا گیاہے ۔