ارشد سلام خٹک چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے تعینات

19 اپریل ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)ریلوے شعبہ سول انجینئرنگ گریڈ21کے سیکرٹری ریلوے بورڈ ارشد سلام خٹک کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے کا اضافی چارج دے دیا گیاہے،وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت ریلوے نے اس بابت باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔