نیوی افسر کو حبس بے جا میں رکھنے کیخلاف درخواست ،فریقین کو نوٹس جاری

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیوی افسر لیفٹیننٹ حافظ محمد حبیب اللہ کو حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔ محمد ولی اللہ کی جانب سے ان کے بیٹے کی بازیابی کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔ درخواست گزار محمد ولی اللہ نے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ اور ملک وحید اختر ایڈووکیٹ کے ذریعے اپنے بیٹے نیوی افسر لیفٹیننٹ حافظ محمد حبیب اللہ کی بازیابی کی درخواست دائر کی۔