قادیانی عبادت گاہ میں توڑ پھوڑ کا 37افراد کیخلاف مقدمہ

19 اپریل ، 2023

میانی (نامہ نگار) نواحی موضع گھوگھیاٹ میں واقع قادیانی عبادت گاہ میں حملے کے واقعہ میں پویس تھانہ میانی نے دونوں فریقین کے خلاف کاروائی شروع کردی ، توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں 37 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،جبکہ قادیانیوں کے خلاف بھی شعائر اسلام کی پیروی اور تقلید کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ،قادیانی عبادت گاہ کئی سالوں سے موجود ہے ،پہلے یہ مسلمانوں کی مسجد ہوا کرتی تھی ، بعد ازاں مسجد مالک قادیانیت کے قائل ہو گئے تومسجد کو اپنے مذہبی عبادت خانہ کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ،مسجد کے میناروں پر مسلمانوں کو تحفظات تھے کہ پردیسی مسلمان مسجد کے شبہ میں اندر چلے جاتے ہیں مینار ختم کرنے کے مطالبہ پر کشیدگی گزشتہ تین سال سے شدت اختیار کر گئی ۔