سبی کی سرکاری اراضی پرکسی کو قبضہ کرنے نہیں دینگے‘اے سی

19 اپریل ، 2023

سبی (خ ن)اے سی سبی علی شاہ عباسی‘چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی محب اللہ بلوچ اور ایس ڈی او میونسپل کمیٹی سبی انجینئر میر کامران اسلم مری نے سبی میں جریبی زمینوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے مافیاز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تمام پراپرٹی ڈیلرز کو نوٹسز جاری کررہے ہیں کہ کسی بھی سرکاری اراضی پر اسکیمات نہ بنائی جائیں چیف آفیسر کا کہنا تھا کہ چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردارمحمدخان خجک کے بھی واضح احکامات ہیں کہ میونسپل کمیٹی کے علاقے میں کسی کو سرکاری زمین پر قبضہ کرنے نہ دیاجائے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے واگزار کرایا جائے گا۔