اسلام آباد ( جنگ نیوز)سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت 97 لاء افسران کی برطرفی کے خلاف درخواست مسترد کردی ۔منگل کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مس عائشہ اے ملک پر مشتمل تین رکنی بینچ نے سماعت کی نگران پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت 97 لاء افسران کی برطرفی کے خلاف دائر درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔سپریم کورٹ نے پنجاب کے لا افسران کی برطرفیوں کے خلاف حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مستردکردی۔ عدالت نے نگران پنجاب حکومت، اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد شاہد زبیری نے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کو معطل کر کے پنجاب کے برطرف شدہ 97لا افسران کو بحال کردیا جائے۔عابد زبیری کا کہنا تھا کہ نگران حکومت نے 24جنوری کو جوپہلا حکم دیا تھا وہ پنجاب کے 97لا افسران کی برطرفی تھی اوراسی وقت نئے لا افسران کی تقرری کردی گئی تھی۔
کراچی اسپین نےبھی ٹرمپ کےبورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کردیا۔ وزیرِاعظم سانچیزکا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ...
کراچیجناح ایئرپورٹ پر تین اہم اداروں کی چیکنگ عبور کرنے والے عمرہ مسافروں سے ممنوعہ اشیاء برآمد کر لی گئیں،5...
کراچی شیکسپیئر مرد نہیں تھے؟ نئی تحقیق نے ادبی دنیا کی بنیادیں ہلا دیں، ایک سیاہ فام یہودی خاتون ایمیلیا...
ٹوکیو جاپان میں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف حکومتی کارروائیوں میں نمایاں تیزی...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری سے صومالیہ کے وزیرِ داخلہ علی یوسف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں...
اسلام آباد اسلام آباد میں محمد سعید مہدی کی انگریزی زبان میں کتاب ’’دا آئی وِٹنَس:سٹینڈنگ اِن دا شیڈو...
ملتان موٹر وے پر کسٹمز انفورسمنٹ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران اسمگل شدہ اسکمڈ ملک اور دیگر اشیاء سے بھرے دو 22...
ملتان، شجاع آباد، کوٹ ادو، چوک سرور ملتان میں ایک شخص کی لاش ملی، شجاع آباد میں رکشہ کی ڈیوائیڈر سے ٹکر،...