کراچی (نیوزڈیسک)بحرین اور کالام کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہونے کے بعد دونوں جانب ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔صوبہ خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سپیل کے ساتھ ہی منگل کو دریائے سوات بپھر گیا، جس کے نتیجے میں وادی کا بحرین بازار میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی، جبکہ پُل کے زیر آب آنے سے بحرین بازار اور کالام کے درمیان زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔حکام نے بحرین میں دریا کے قریب عمارتوں کو خالی کرا لیا ہے اور پاک فوج کے دستے امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔تاریخی طور پر سیاحوں کو اس خطے کی طرف راغب کرنے والا بحرین بازار گزشتہ سال بھی ملک میں بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب میں ڈوب گیا تھا۔جس کے کئی مہینوں بعد لوگوں نے دوبارہ تعمیرات شروع کی تھیں، جبکہ کچھ عمارتیں اب بھی زیر تعمیر ہیں۔حالیہ بارشوں نے بحرین کے مقامی رہائشیوں کیلئے پچھلے سال کی ہولناکیوں کی یاد تازہ کردی ہے۔بپھرنے والے دریا نے درال خوڑ کے قریب بحرین پل کو بھی زیر آب لے لیا جس سے سڑکوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔بحرین اور کالام کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہونے کے بعد دونوں جانب ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔بحرین کے اسسٹنٹ کمشنر محمد اسحاق نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اسٹیل پل لگا کر سڑک کو بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عید سے پہلے لنک بحال کر دیا جائے گا۔
کراچی اسپین نےبھی ٹرمپ کےبورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کردیا۔ وزیرِاعظم سانچیزکا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ...
کراچیجناح ایئرپورٹ پر تین اہم اداروں کی چیکنگ عبور کرنے والے عمرہ مسافروں سے ممنوعہ اشیاء برآمد کر لی گئیں،5...
کراچی شیکسپیئر مرد نہیں تھے؟ نئی تحقیق نے ادبی دنیا کی بنیادیں ہلا دیں، ایک سیاہ فام یہودی خاتون ایمیلیا...
ٹوکیو جاپان میں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف حکومتی کارروائیوں میں نمایاں تیزی...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری سے صومالیہ کے وزیرِ داخلہ علی یوسف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں...
اسلام آباد اسلام آباد میں محمد سعید مہدی کی انگریزی زبان میں کتاب ’’دا آئی وِٹنَس:سٹینڈنگ اِن دا شیڈو...
ملتان موٹر وے پر کسٹمز انفورسمنٹ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران اسمگل شدہ اسکمڈ ملک اور دیگر اشیاء سے بھرے دو 22...
ملتان، شجاع آباد، کوٹ ادو، چوک سرور ملتان میں ایک شخص کی لاش ملی، شجاع آباد میں رکشہ کی ڈیوائیڈر سے ٹکر،...