رحیم یار خان،فاضل پور، مظفر گڑھ، لودھراں ، محمد پور دیوان،لیہ(سٹی رپورٹر، نمائندگان جنگ، نامہ نگاران) مختلف کارروائیوں میں گندم کے سیکڑوں من گندم جبکہ 40ہزار بوری چینی برآمد کرلئے۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر لودھراں مشہد رضا کاظمی نے کہا ہےکہ ضلع کی سرحدی حدود پر قائم مختلف چیک پوسٹوں سے 11874 گندم کے بیگز کی سمگلنگ کو ناکام بنایا گیا ہے، مڈل مین سے پکڑی جانے والی گندم کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ امسال محکمہ خوارک 95 ہزار 764میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف حاصل کرے گا۔ گندم خریداری کے حصول کےلئے ضلع بھر میں 5 سنٹرز بنائے گئے ہیں جن میں دنیاپور ، قطب پور، چٹ نہر ، اڈا ذخیرہ اور جلہ آرائیں شامل ہیں ۔ کسانوں کو ان کی ضرورت کے مطابق باردانہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ادھر لیہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی خفیہ اطلاعات پر جمن شاہ میں کارروائی ، پرائیویٹ گودام میں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی چینی کے 100 تھیلے برآمد ، قبضہ میں لی گئی چینی کو قانونی کارروائی کے بعد مارکیٹ میں عوام کے لئے کنٹرول نرخ 95 روپے پر فروخت جاری ہے ۔ اسی طرح کمشنر ڈیرہ غازی خان کی خصوصی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر راجن پور کی زیر نگرانی محکمہ خوراک ، ریونیو اور پولیس کے افسران نے بستی پھلی تحصیل راجن پور میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے گندم کے 70 ہزار بیگ برآمد کرکے محکمہ خوراک کے حوالے کر دیے ۔ دریں اثنا رحیم یارخان میں گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرحماد حامد نے چک166پی میں واقع کاٹن فیکٹری پر چھاپہ مارکرذخیرہ کی گئی2500من گندم برآمدکرکے تحویل میں لینے کے بعد فوڈ سینٹر پر منتقل کردی۔ اسی طرح اسی علاقہ میں واقع گودام سے بھی2500من گندم برآمدکرکے قبضہ میں لینے کے بعد مالکان محسن امجد اور محمدنصیراحمد کے خلاف کارروائی کیلئے تحریری مراسلے ارسال کردیئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر راجن پور فرحان مجتبیٰ نے الحمد کاٹن فیکٹری کے سٹور میں ذخیرہ کی گئی گندم کے 1 لاکھ 70 ہزار بیگ برآمد کرکےفیکٹری کو سیل کر دیا۔ذخیرہ کی گئی گندم کو محکمہ خوراک کے حوالے کردیا گیا۔ مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اصغر لغاری اور سپیشل برانچ نے کوٹ ادو شہر اور سنانواں میں 5 مختلف مقامات پر ذخیرہ اندوزوں کے گوداموں پر چھاپے مارے اور ذخیرہ کی گئی چینی کی 40 ہزار بوریاں برآمد کرلیں، دونوں گوداموں کو سیل کرکے ذخیرہ اندوزوں کو لاکھوں روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں،برآمد ہونے والی چینی مارکیٹ میں کنٹرول ریٹ پر فروخت کی جائیگی۔
کراچی اسپین نےبھی ٹرمپ کےبورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کردیا۔ وزیرِاعظم سانچیزکا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ...
کراچیجناح ایئرپورٹ پر تین اہم اداروں کی چیکنگ عبور کرنے والے عمرہ مسافروں سے ممنوعہ اشیاء برآمد کر لی گئیں،5...
کراچی شیکسپیئر مرد نہیں تھے؟ نئی تحقیق نے ادبی دنیا کی بنیادیں ہلا دیں، ایک سیاہ فام یہودی خاتون ایمیلیا...
ٹوکیو جاپان میں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف حکومتی کارروائیوں میں نمایاں تیزی...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری سے صومالیہ کے وزیرِ داخلہ علی یوسف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں...
اسلام آباد اسلام آباد میں محمد سعید مہدی کی انگریزی زبان میں کتاب ’’دا آئی وِٹنَس:سٹینڈنگ اِن دا شیڈو...
ملتان موٹر وے پر کسٹمز انفورسمنٹ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران اسمگل شدہ اسکمڈ ملک اور دیگر اشیاء سے بھرے دو 22...
ملتان، شجاع آباد، کوٹ ادو، چوک سرور ملتان میں ایک شخص کی لاش ملی، شجاع آباد میں رکشہ کی ڈیوائیڈر سے ٹکر،...