ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع کونسل افسران اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے تشہیری بورڈز کی فیس میں خورد برد کاالزام، 52 غیر قانونی تشہیری بورڈز کی ریکوری ریکارڈ میں ظاہر نہ کرنے سے ضلع کونسل کو 7 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا، شہری کی درخواست اور عدالتی احکامات پر کمشنر ملتان ڈویژن نے معاملے کی انکوائری شروع کر دی، 2018- 19 میں ضلع کونسل کے تشہیری بورڈز کا ٹھیکہ 3 کروڑ 10 لاکھ روپے کا ہوا، 2019 سے 2021 تک سیلف ریکوری کے تحت فیس وصولی کا سلسلہ جاری رکھا گیا، جس میں کروڑوں روپے کی خورد برد کی گئی، محکمانہ انکوائری ٹھپ کر کے معاملے کو دبا دیا گیا، اب 23-2022 کا ٹھیکہ 2 کروڑ 56 لاکھ میں دیا گیا، 52 غیر قانونی تشہیری بورڈز ظاہر نہیں کیے گئے، جس سے ضلع کونسل کو تقریباً 7 کروڑ روپے کی ریکوری سے محروم رکھا گیا، سرکاری ریکارڈ میں ’’20 - 60‘‘ کے 8 تشہیری بورڈز ظاہر کیے گئے جبکہ اسی سائز کے 52 تشہیری بورڈ ظاہر نہیں کیے گئے، شہری قاسم قریشی نے ٹھیکیداروں اور ضلع کونسل افسران کی بظاہر ملی بھگت کے خلاف اینٹی کرپشن اور عدالت سے رجوع کیا، عدالتی احکامات پر کمشنر ملتان نے معاملے کی انکوائری شروع کر دی، اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل و ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر، ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس ملک لیاقت اور درخواست گزار قاسم قریشی کو 29؍ اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔
کراچی اسپین نےبھی ٹرمپ کےبورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کردیا۔ وزیرِاعظم سانچیزکا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ...
کراچیجناح ایئرپورٹ پر تین اہم اداروں کی چیکنگ عبور کرنے والے عمرہ مسافروں سے ممنوعہ اشیاء برآمد کر لی گئیں،5...
کراچی شیکسپیئر مرد نہیں تھے؟ نئی تحقیق نے ادبی دنیا کی بنیادیں ہلا دیں، ایک سیاہ فام یہودی خاتون ایمیلیا...
ٹوکیو جاپان میں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف حکومتی کارروائیوں میں نمایاں تیزی...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری سے صومالیہ کے وزیرِ داخلہ علی یوسف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں...
اسلام آباد اسلام آباد میں محمد سعید مہدی کی انگریزی زبان میں کتاب ’’دا آئی وِٹنَس:سٹینڈنگ اِن دا شیڈو...
ملتان موٹر وے پر کسٹمز انفورسمنٹ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران اسمگل شدہ اسکمڈ ملک اور دیگر اشیاء سے بھرے دو 22...
ملتان، شجاع آباد، کوٹ ادو، چوک سرور ملتان میں ایک شخص کی لاش ملی، شجاع آباد میں رکشہ کی ڈیوائیڈر سے ٹکر،...