اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر 19نئے سفرا ء اور ایک قونصل جنرل کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق برلن میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر فیصل برطانیہ میں نئے ہائی کمشنر ہوں گے، ڈاکٹر بلال اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب ہوں گے جبکہ عائشہ علی پراگ میں نئی سفیر، ابرار حسین خان کینیا میں نئے ہائی کمشنر ہوں گے۔جاوید عمرانی تیونس، خالد حسین الجزائر، میاں عاطف شریف ایتھوپیا میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے، جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی کو روس میں سفیر تعینات کیا گیا ہے، مدثر ٹیپو تہران، ذیشان احمد عراق اور ساغب رف بحرین میں نئے سفیر ہوں گے۔کینیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین جرمنی میں پاکستان کی سفیر ہوں گی، ایتھوپیا میں پاکستانی سفیر شوذب عباس میکسیکو میں پاکستان کے سفیر جبکہ شعیب سرور کو ڈنمارک اور مدثر چودھری کو مراکش میں سفیر تعینات کیا گیا ہے، احسن رضا شاہ ملائیشیا اور احمد معروف بنگلادیش میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور کو انڈونیشیا میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کیا گیا ہے، ڈنمارک میں موجود احمد فاروق سعودی عرب میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے جبکہ عامر احمد عطوزئی کی بطور قونصل جنرل نیویارک میں تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کی جانب سے بھیجے گئے ناموں میں سے دو ناموں پر اعتراض عائد کیا گیا تھا، سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو چین میں تعینات کرنے کی سفارش کی گئی تھی جس پر اعتراض کیا گیا، پاکستان کے مراکش میں سفیر حماد اصغر کی ترکمانستان تعیناتی کی سفارش پر بھی اعتراض اٹھایا گیا تھا۔اعتراض کے بعد دونوں ناموں کو سمری سے ہٹا کر بقیہ تمام سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی، تمام نئے نامزد سفرا جلد اپنی نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
کراچی اسپین نےبھی ٹرمپ کےبورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کردیا۔ وزیرِاعظم سانچیزکا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ...
کراچیجناح ایئرپورٹ پر تین اہم اداروں کی چیکنگ عبور کرنے والے عمرہ مسافروں سے ممنوعہ اشیاء برآمد کر لی گئیں،5...
کراچی شیکسپیئر مرد نہیں تھے؟ نئی تحقیق نے ادبی دنیا کی بنیادیں ہلا دیں، ایک سیاہ فام یہودی خاتون ایمیلیا...
ٹوکیو جاپان میں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف حکومتی کارروائیوں میں نمایاں تیزی...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری سے صومالیہ کے وزیرِ داخلہ علی یوسف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں...
اسلام آباد اسلام آباد میں محمد سعید مہدی کی انگریزی زبان میں کتاب ’’دا آئی وِٹنَس:سٹینڈنگ اِن دا شیڈو...
ملتان موٹر وے پر کسٹمز انفورسمنٹ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران اسمگل شدہ اسکمڈ ملک اور دیگر اشیاء سے بھرے دو 22...
ملتان، شجاع آباد، کوٹ ادو، چوک سرور ملتان میں ایک شخص کی لاش ملی، شجاع آباد میں رکشہ کی ڈیوائیڈر سے ٹکر،...